اسلام آباد: (بیورورپورٹ)احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 52 کارکنوں کی ضمانت منظور،خصوصی عدالت نے رہا کرنے کاحکم دےدیا،انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار ملزم ایف آئی آر میں نامزد نہیں، درخواست گزار ملزموں کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا، بادی النظر میں ملزموں کےخلاف مزید انکوائری کا کیس ہے،الزام کا تعین صرف شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد کیا جا سکتا ہے۔
احتجاج کیس، 52 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
















