شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے:کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سیدکی زیر صدارت ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ٹھیکیداروں کا اجلاس۔ سینٹری ورکرز کی بھرتی کا عمل تیز کیا جائے تاکہ جلد از جلد صفائی کا عمل شروع کیا جا سکے۔ شہروں اور دیہات میں یکساں صفائی کیلئے مشینری کی خریداری کا عمل بھی تیز کیا جائے۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی کیلئے خطیر رقم خرچ کررہی ہے اسلئے ہمیں سب کو ملکر اس منصوبے کو کامیاب بنانا ہے۔ انہوں نے کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ کمپنی میں کام کرنے والوں کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ دلچسپی سے کام کرنا پسند کریں۔اجلاس میں سی ای او ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افتخار احمد، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔دریں اثناءکمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے تجاوزات کے خلاف جاری مہم کو تیز کرنے اور پہلے مرحلے میں تجارتی علاقوں سے تجاوزات مکمل ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ پاک پتن چوک، عارف والا چوک اور موروالا چوک سمیت شہر کے تمام چورستوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کیا جائے،کمشنر کی ہدایت۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ڈی جی پی ایچ اے رائے ندیم اختر، سی ای او ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افتخار احمد، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر صفدر حسین، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، اے سی جنرل رائے فیصل عمران، سٹی پسپ اسجد خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔انہوں نے کارپوریشن کے عملے کو ہدایت کی کہ تجاوزات گرانے کے ساتھ ساتھ ملبہ ہٹانے کا کام بھی تیز کیا جائے۔ انہوں نے اندرون شہر میں نالے کی صفائی کے جاری کام کو تیز کرنے اور تمام مین ہولز کو بھی صاف کرنے کی ہدایت کی تاکہ شہر مین سیوریج کا پانی کھڑا ہونے کی شکایات دور ہوسکیں۔ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ وہ جی ٹی روڈ اور فرید ٹاون پر بنائی گئی یادگاروں کو مرمت بھی کریں۔