اسلام آباد:(بیورورپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سی ایف ایم کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کےلئے سعودی عرب جائیں گے۔
7 مارچ 2025 کو جدہ میں ہونے والا اعلیٰ سطح کا اجلاس او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام کو اکٹھا کرے گا تاکہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت، فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں ،نقل مکانی مطالبات کی وجہ سے فلسطین میں بگڑتے حالات کے جواب میں مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے،نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ فلسطینی کاز کےلئے پاکستان کی ثابت قدم حمایت کا اعادہ اور اصولی موقف پر زور دیں گے۔
اسحاق ڈار CFM کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کےلئے سعودیہ جائیں گے
















