50لاکھ ڈالر میں امریکی شہریت حاصل کریں،ٹرمپ نے گولڈ کارڈ سکیم متعارف کرادی

واشنگٹن:(خواجہ فاروق) 50لاکھ ڈالر میں امریکی شہریت حاصل کریں،صدر ٹرمپ نے گولڈ کارڈ سکیم متعارف کرادی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے امیگریشن منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے 5 ملین ڈالر میں امریکی شہریت اور گرین کارڈ کی پیشکش کرتے ہوئے کہاسکیم EB-5 انویسٹر ویزا کی جگہ لے گی، سرمایہ کار 5 ملین ڈالر ادا کرکے امریکی رہائش اور بعد میں شہریت حاصل کر سکتے ہیں،منصوبہ 2ہفتوں میں لانچ کیا جائےگا ،کانگریس سے منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ٹرمپ نے کہادرخواست گزاروں کو ویٹنگ ،سکریننگ مراحل سے گزرنا ہوگا تاکہ یقینی بنایا جا سکے وہ عالمی معیار کے شہری ہیں،سکیم سے حاصل ہونے والی رقم بجٹ خسارہ کم کرنے میں استعمال کی جائےگی۔

دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا یوکرین کے صدر ولودو میر زیلنسکی معدنیات معاہدے پر دستخط کےلئے تیار ہو گئے ،یوکرینی صدر واشنگٹن آکر معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، یوکرین کےساتھ ایک ٹریلین ڈالر کا معاہدہ ہو سکتا ہے ،یقینی بنایا جائے گا امریکی ٹیکس دہندگان کو رقم واپس مل جائے۔