فیصل آباد: (بیورو رپورٹ) وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا ہے ٹیکس ریفارمز کے بدلے آئی ایم ایف مزید پیسے دینے کےلئے تیار ہے ،وزیراعظم نے ٹیکس اصلاحات کی منظوری دےدی ، تنخواہ دار پر بہت بوجھ پڑا ، وزیر خوراک نے رمضان میں چینی کی قیمت میں کمی کا عندیہ دےدیا۔
فیصل آباد چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہا بار بار کہا جاتا ہے آئی ایم ایف کے پاس کیوں جاتے ہیں اس لئے جاتے ہیں تا کہ اکانومی کا ڈی این اے چل سکے،سیلر پرسن کو اپنا فارم جمع کرانا ہو گا،7شعبوں سے منسلک تنخواہ دار طبقہ نومبر تک آن لائن فارم جمع کرا سکے گا،پورے سسٹم کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں، آپ دیکھیں گے آنے والے دنوں میں مزید کام بہتر ہو گا۔
وزیر خزانہ نے کہا وزیراعظم اسی وجہ سے چیف جسٹس کے پاس گئے ٹیکس کیسز کو فوری نمٹایا جائے، پالیسی ریٹ اور مہنگائی پر کچھ عرصہ مشکلات ر ہیں، شرح سود میں کمی آرہی ہے اور آٹو فنانسنگ میں تو آچکی ، چینی ، گھی و دیگر اشیاکے نرخ نیچے آگئے،ہر سال ایک ٹریلین خسارے میں جاتا ہے، مختلف اداروں یا وزارتوں کو ایک دوسرے میں ضم کیا جارہا ہے،اخراجات کم کرنے کےلئے سب کر رہے ہیں، پی ٹی آئی دور میں اخراجات کم کرنے کےلئے شروع کیا گیا کام اچھا اقدام تھا، معیشت درست سمت گامزن ، معاشی استحکام ملکی ترقی کی بنیاد ہے، شرح سود کم ہونے سے کاروباری افراد کو فائدہ پہنچا۔
ٹیکس ریفارمز کے بدلےIMF مزید پیسے دینے کےلئے تیار ہے:وزیر خزانہ
















