اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پی ٹی آئی اپنے زخم چاٹ رہی ہے، خط لکھ کرپاوں پکڑ رہے ، منتیں ترلے کر رہے ہیں۔
سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا آرمی چیف سیدعاصم منیر برطانیہ کے اہم دورے پر ہیں، بڑی عزت و احترام کےساتھ گارڈ آف آنر دیا گیا، پاکستان کے برطانیہ کےساتھ اہم سفارتی و عسکری تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مثالی تعاون پایا جاتا ہے،آرمی چیف کے دورہ برطانیہ کےخلاف پی ٹی آئی تنقید و غلط باتیں کررہی ہے، کسی زمانے میں آرمی چیف کو باپ کہتے تھے۔
وزیردفاع نے کہابانی پی ٹی آئی فوج کو اپنی پارٹی کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے، مذموم مقاصد کیلئے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات رونماکیے گئے،قومی محاذ پر کامیابیوں سے پی ٹی آئی کی پریشانی اور بیزاری بڑھ گئی ، انتشار کی سیاست ہمیشہ کےلئے دفن ہوجائےگی،خواجہ آصف نے کہامعیشت بہتر،سیاسی حالات پہلے سے بہت بہترہیں، کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
پی ٹی آئی اپنے زخم چاٹ رہی ،خط لکھ کر منتیں ترلے کر رہے ہیں،خواجہ آصف
















