برسلز (مشرق نیوز) ایک مسودے کے اعلان سے ظاہر ہوا ہے کہ یورپی یونین توانائی، نقل و حمل اور تعمیر نو کے شعبوں سے متعلق شام پر عائد پابندیوں کو معطل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ توقع ہے کہ یورپی یونین کے ممالک کے وزرائے خارجہ 24 فروری کو برسلز میں ہونے والے میں اجلاس میں شام کے معاملے پر بات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین شام کے خلاف توانائی، نقل و حمل اور تعمیر نو کے شعبوں میں پابندیوں میں نرمی کا اعلان کرے گی۔ یورپی یونین کے ممالک کے نمائندوں نے شام پر عائد پابندیوں میں نرمی کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔پابندیوں کی نرمی میں شام کی تعمیر نو سے متعلق توانائی، نقل و حمل اور مالیاتی لین دین کے شعبے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یورپی پابندیوں کو معطل کرنے کا معاہدہ شام پر عبوری راستے کے وعدوں کا احترام کرنے سے مشروط ہے۔
یورپ تعمیر نو سے متعلق شام پر پابندیوں کو معطل کرنے کا خواہشمند
















