نیویارک (بیورو رپورٹ) اوور سیز پاکستانی رائٹس موومنٹ کے پریذیڈنٹ نسیم خان علی زئی نے بیرون ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے گزشتہ آل پارٹیز کانفرنس کے متفقہ طور پر منظور کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ مطالبے کے طور پر ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے سامنے رکھتے ہوے مطالبہ کر دیا کہ بیرون ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کے تمام مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں، چارٹر آف ڈیمانڈ میں ووٹ ڈالنے کا حق، پاکستانیوں کو اپنے نمائندے خود چننے اور پاکستان میں الیکشن لڑنے کی اجازت، پاکستانیوں کے جائیدادوں پر قبضوں کا خاتمہ اور حفاظت، اوور سیز پاکستانیوں کو ایک دفعہ انکی پسند کی ایک گاڑی بغیر کسٹم ڈیوٹی لانے کی اجازت، آئی ایم ایف کی منتیں چھوڑ کر بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل حل کریں اور انکی سرمایاکاری کو تحفظ دیں تو یہ ترسیلات زر 35 سے بڑھ کر 50 بلین ڈالرز ہوسکتے ہیں۔
اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کئے جائیں: نسیم خان علی زئی
















