شیخ حسینہ واجد حکومت انسانیت کےخلاف جرائم کی مرتکب

ڈھاکہ:(مشرق نیوز)اقوام متحدہ نے شیخ حسینہ واجد کی حکومت کو انسانیت کےخلاف جرائم کا مرتکب قرار دےدیا۔

رپورٹ میںکہا گیابنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اقتدار میں رہنے کےلئے انسانیت کےخلاف جرائم کیے،طلبہ نے ملک بھر میں انقلابی احتجاج کیا ،منظم انداز میں کریک ڈاون کے دوران سینکڑوں ماورائے عدالت قتل کیے گئے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر نے کہامعقول وجوہات موجود ہیں شیخ حسینہ حکومت انسانیت کےخلاف جرائم، قتل، تشدد، قید و بند اور بہت سے انسانیت سوز اقدامات میں ملوث رہی ،بنگلہ دیش کی سکیورٹی ،انٹیلی جنس سروسز بھی اقدامات میں شامل رہیں،45 دنوں تک ہونے والے احتجاج میں حکومتی کریک ڈاو¿ن کے نتیجے میں 1400 افرادجان سے گئے،12 سے 13 فیصد کم عمرشامل ہیں۔