اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزراکی اسمبلی سے غیر حاضری کیخلاف ن لیگ،پی پی ایک،مشترکہ احتجاج ریکارڈ کرایا،خواجہ آصف نے وزرا کی غیر موجودگی کا دفاع کرنے سے انکار کر تے ہوئے پی پی رہنما نوید قمر کے احتجاج کی حمایت کردی۔
وزیر دفاع نے حکومتی روئیے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاحکومت کا یہی رویہ رہا تو لوگوں کو تنقید سے کیسے روکا جائے گا؟،مناسب نہیں توجہ دلاﺅ نوٹس ایجنڈے میں شامل ہو مگر متعلقہ وزیر موجود نہ ہو اگر کوئی وزیر بیرون ملک ہے تو اور بات ہے لیکن وزیر یا پارلیمانی سیکرٹری کی غیر حاضری کاکسی صورت دفاع نہیں کیا جا سکتا،معاملے پر پارٹی قیادت سے بات کرونگا،سپیکر ،ڈپٹی سپیکر مسئلہ حکومت کے سامنے اٹھائیں۔
ادھر اسمبلی کے 12ویں سیشن میں اراکین کی حاضری پرفافن نے رپورٹ جاری کر دی،فافن کے مطابق سیشن 13 جنوری سے 23 جنوری تک جاری رہا، مجموعی طور پر 9 نشستیں ہوئیں،9 اجلاسوں میں 36 اراکین مکمل طور پر حاضر رہے،35ممبران نے کسی بھی اجلاس میں شر کت کرنا گوارا نہ کیا،وزیراعظم نے صرف 2 اجلاسوں میں شرکت کی، اپوزیشن لیڈر تمام نشستوں میں موجود رہے۔
وزراکی اسمبلی سے غیر حاضری کیخلاف ن لیگ،پی پی ایک

















