پی ٹی آئی کو کسی ڈیل کی ضرورت نہیں،شاہ محمود قریشی

لاہور:(خبر نگار)سابق وزیر خارجہ ورہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے پی ٹی آئی کو کسی ڈیل کی ضرورت نہیں، بےگناہی ثابت کرکے سرخرو ہوں گے،آئی ایم ایف بریفنگ سے ملک میں قانون کی عملداری کا اندازہ ہوتا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہابڑی سیاسی جماعتیں پی ٹی آئی موقف کی تائید کررہی ہیں،جلدہی گرینڈ الائنس بننے گا،حلفاً کہتا ہوں9مئی کیسزمیں بے قصور ہیں ،26 ویں آئینی ترمیم میں جلد بازی کا مظاہرہ کیاگیا،درخواستوں کاانتظارکرلیا جاتا تو زیادہ نکھار ہوتا۔

قبل ازیںلاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی کی عبوری ضمانتوں میں8اپریل تک توسیع کردی اورآئندہ سماعت پر وکلا سے دلائل طلب کر لئے ،پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی۔