سپیکر قومی اسمبلی نے جج کے ریمارکس کو پارلیمنٹ پر حملہ قرار دیدیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی نے جج کے ریمارکس کو پارلیمنٹ پر حملہ قرار دیدیا۔

ایاز صادق نے اسمبلی اجلاس کے دوران رولنگ دیتے ہوئے کہا جج کا بیان پارلیمنٹ پر حملہ ہے، کسی کو پارلیمنٹ پر بیان بازی کاحق نہیں،سپیکر نے وفاقی وزیر قانون کو ہدایت کی متعلقہ جج کو پیغام پہنچائیں، پارلیمنٹ سپریم ہے،الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو الگ الگ خطوط لکھ دئیے۔