قاہرہ میں ہنگامی عرب سربراہی اجلاس 27 فروری کو طلب
قاہرہ (مشرق نیوز) مسئلہ فلسطین میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیلئے مصری وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ قاہرہ 27 فروری کو ہنگامی عرب سربراہی اجلاس کی میزبانی کریگا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مصری وزارت خارجہ نے اطلاع دی کہ سربراہی اجلاس بحرین، عرب سربراہی اجلاس کے موجودہ صدر اور عرب لیگ کے جنرل سیکرٹریٹ کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد منعقد کیا جارہا ہے۔مصر کی طرف سے حالیہ دنوں میں عرب ممالک کے ساتھ اعلی سطح پر مشاورت اور رابطہ کاری کے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوا۔ اس دوران ریاست فلسطین نے سربراہی اجلاس منعقد کرنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ سربراہی اجلاس میں مسئلہ فلسطین میں نئی اور خطرناک پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

















