دھی رانی پروگرام کادوسرا مرحلہ شروع، بیٹیوں کے سر پر دست شفقت رکھنا پنجاب کی ریت ہے،مریم نواز


لاہور:( اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا ”گھر بنائیں گے بھی، گھر بسائیں گے بھی“ ویژ ن مقبول عام حیثیت حاصل کرچکا ،مریم نوازکے فلیگ شپ منصوبے”پنجاب دھی رانی پروگرام“ کے تحت 1500اجتماعی شادیوں کاپہلا مرحلہ مکمل ،دوسرا شروع کردیاگیا۔

درخواستیں آن لائن پورٹل cmp.punjab.gov.pkپر گھر بیٹھے جمع کرائی جا سکتی ہیں،معلومات کےلئے 1312ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی،اجتماعی شادیوں کی تقریب میں دلہا دلہن ،قریبی عزیز واقارب کےلئے کھانا حکومت پنجاب کی طرف سے دیا جائے گا،نئے شادی شدہ جوڑوں کو اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی بھی دی جائے گی ،”دھی رانی پروگرام“ کے تحت دلہا دلہن کو فرنیچر ،کپڑوں سمیت دیگر ضروری سازو سامان کے تحائف بھی پیش کئے جائیں گے ۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہاپنجاب کی ہر بیٹی سے محبت ہے، گھر بسانے پر دلی خوشی ہوتی ہے،معاشرے کے نادار اور محروم معیشت طبقات کا احساس حکومتی ذمہ داری ہے، اچھی طرح نبھائیں گے،بیٹیوں کے سر پر دست شفقت رکھنا پنجاب کی ریت ہے۔