غزہ:(مشرق نیوز)حماس کی بڑی فتح، اسرائیل نیٹزارم کوریڈور سے نکل گیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا انخلا فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے مزید 3 صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد ممکن ہوا ، نام نہاد کوریڈور اسرائیل نے غزہ میں جنگ کے ابتدائی دنوں میں بنایا تھا۔
معاہدے کے مطابق اب غزہ پٹی کے جنوبی و شمالی حصوں کے درمیان آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت مل گئی ،غزہ کی وزارت داخلہ نے کہا نیٹزارم کوریڈور سے گزرنے والی 2اہم سڑکوں صلاح الدین اور الرشید سے گزرنے کےلئے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی
حماس کی بڑی فتح، اسرائیل نیٹزارم کوریڈور سے نکل گیا
















