پی ٹی آئی کایوم سیاہ،صوابی میں پاور شو،مہر بانو قریشی سمیت متعدد گرفتار
صوابی،پشاور،لاہور،ملتان،کراچی،کوئٹہ،مظفر آباد:(خبر نگار،نمائندگان)عام انتخابات کاایک سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی کایوم سیاہ،صوابی میں پاور شو،دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مہر بانو قریشی سمیت متعدد گرفتار، اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر ہاوس اریسٹ،مقدمات درج کرلیے گئے۔
یوم سیاہ کے موقع پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ،ریلیا ں نکالی گئیں،صوابی میں ہونے والے پاور شو میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پنجاب میں دفعہ 144 کے باوجود احتجاج کیا گیا،پولیس نے ملتان سے شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو ، سابق رکن اسمبلی زاہد بہار ہاشمی ،دلیر مہار کو گرفتار کر لیا ، ریلی نکالنے پر متعدد کارکن بھی پکڑے گئے،مظفرآباد میںآزادی چوک میں احتجاج کی کوشش پر متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور رہنما پی ٹی آئی خواجہ فاروق گرفتاری سے بچنے کےلئے پولیس حراست سے فرار ہو گئے،پولیس نے خواجہ فاروق کو کارکن کی گاڑی میں بٹھا دیا ،کارکن ڈرائیور نے پولیس کے سوار ہونے سے قبل ہی گاڑی بھگا دی، پولیس خواجہ فاروق کی گاڑی کے پیچھے پیدل دوڑتی رہی،اسسٹنٹ کمشنر مظفر آباد نے کہااپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو گرفتار کرکے ہاو¿س اریسٹ کردیا،مزید شہروں سے بھی متعدد رہنماﺅں،کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
بعدازاںشاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو سمیت 8نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کےخلاف درج کرلیا گیا،مقدمے میں توڑ پھوڑ، کارسرکار میں مداخلت اور دھمکیوں کی دفعات شامل ہیں۔
دریں اثنا صوابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا بدلہ لینے کا سوچ لیا تو برداشت نہیں کر سکو گے، پی ٹی آئی ،عمران خان نظریہ بن چکے ،نظریہ مرتا نہ ڈرتا ہے، حکومت فوج ،عوام کو لڑا رہی ہے، بات چیت کیلئے تیار حکمران بھاگ رہے ہیں، اپنا حق آئین و قانون کی بالادستی تک مانگتے رہیں گے۔
گنڈا پور نے کہاشہدا ،غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،بھولیں گے نہیں،مجبور نہ کیا جائے اگر انقلاب کا نعرہ لگا دیا تو پھر تم بوجھ برداشت بھی نہیں کرسکو گے،صوبہ دہشتگردی کا شکار ہے ، عوامی تعاون کے بغیر دہشت گردی کا مقابلہ ممکن نہیں، میں کہتا ہوں چوروں کا ساتھ دینا چھوڑ دو اور عوام کے پاس آجاﺅ،بانی چیئر مین جیل میں بیٹھ کر جیت گیا، متحد ہوکر بانی چیئرمین کی قیادت میں آگے بڑھیں گے ، تم ایوانوں میں بیٹھ کر بھی ہار گئے کیونکہ تمہارے پاس کوئی نظریہ نہیں،بدلہ لینے کا سوچ لیا تو برداشت نہیں کر سکو گے، نفرتیں بڑھائیں گے تو پاکستان کا نقصان ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ملکی مسائل سیاسی سطح پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا مذاکرات کیلئے نیک نیتی سے سوچنا ہوگا، حکومت نے دانشمندی کامظاہرہ نہیں کیا، ملک قیدی نمبر 804کے بغیر ہرگز نہیں چل سکتا ، ملک مشکل چوراہے پر کھڑا ہے ،ملکر راستہ نکالنا ہوگا،8 فروری کو رات کی تاریکی میں چوری کی گئی ،ایک سال بعد ثابت ہوگیا عوامی مینڈیٹ پی ٹی آئی کے پاس ہے، عمران خان دوبارہ کال دیں گے توزیادہ سے زیادہ تعداد میں ورکرز کو نکلنا ہوگا ،بانی پی ٹی آئی جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہاچوری شدہ مینڈیٹ کبھی نہیں بھولیں گے ،نشان چھینے کے باوجود عوام نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے دیگر نشانات ڈھونڈ کر پورے ملک میں بھاری مینڈیٹ سے نوازا لیکن رات کی تاریکی میں مینڈیٹ چوری کیا گیا۔
مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا صوابی جلسے میں عمران خان کا پیغام لے آکر آیا ہوں، پی ٹی آئی 8 فروری 2024 کو جیتی تھی آج بھی اور کل بھی جیتے گی ،پوری قوم عمران خان کےساتھ کھڑی ہے۔
صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا عمران خان کی کال پر صوابی جلسے میں شرکت پر تمام صوبوں ، کارکنوں ، عوام کا مشکور ، احسان مند ہوں ، عمران خان دوبارہ کال دیں گے آپ نے تیار رہنا ہے حکمرانوں تم تو یاسمین راشد، عالیہ حمزہ، صنم جاوید، طیبہ راجہ کو نہ توڑ سکے تو عمران خان کے کارکنوں کو کیسے توڑ سکو گے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا صوابی جلسے نے ثابت کیا عوام عمران خان کےساتھ ہیں ،مینڈیٹ چوری کیا گیا،جلسے میں آمد پر سب کو خوش آمدید اور شکریہ ادا کرتے ہیں ،مینڈیٹ چوری کےخلاف جنگ میں عوام عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔
نورالحق قادری،شیخ وقاص اکرم،شہرام ترکئی ویگر نے کہا صوابی جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ، عمران خان جلد ملک کی قیادت کرےنگے،اقتدار کے بھوکوں نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ، اداروں اور اعصاب کی جنگ میں ملک کو نقصان پہنچے گا لیکن ملک بچائیں گے۔
















