راولپنڈی :(بیورورپورٹ) ”کشمیر بنے گا پاکستان“یوم یکجہتی کشمیر پر آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ جاری کر دیا،نیا نغمہ ”کشمیر بنے گا پاکستان“ گلوکار احمد جہانزیب نے گایا، نغمے کی دھن عرفان سلیم اور کامران خان نے بنائی جبکہ بول عمران رضا نے لکھے ہیں۔
5 فروری کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا گیت ایک عزم ہے،ترانے کے آغاز پر حریت رہنما سید علی گیلانی (مرحوم) کی تاریخی تقریر دکھائی گئی جس میں انہوں نے کہا تھا اسلام کی نسبت سے پاکستان ہمارا ہے اور ہم پاکستان ہیں، اسی کےساتھ انہوں نے جم غفیر سے آزادی کے نعرے بھی لگوائے۔
”کشمیر بنے گا پاکستان“،آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ
















