لاہور:(اپنے رپورٹر سے)پیکا قانون کیخلاف ن لیگ سے بھی آوازیںاٹھنے لگیں،سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے مخالفت کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سعدرفیق نے کہابے شک فیک نیوز بڑا مسئلہ بن چکالیکن کسی حکومت کے پاس شہریوں پر شکنجہ کسنے کے لامحدود اختیارات نہیں ہونے چاہئیں، پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے، قانون کے تحت بنائے جانے والے ٹربیونلز کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا حق ہائی کورٹس کو دیا جائے۔
لیگی رہنما نے کہا بنیادی حقوق کے تحفظ کےلئے پیکا قانون میں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ضروری ترامیم لائی جائیں، یاد رہے قوانین کی چھڑی ہمیشہ وقت بدلنے کےساتھ بنانےوالوں کیخلاف استعمال ہوتی ہے۔
پیکا قانون کیخلاف ن لیگ سے بھی آوازیںاٹھنے لگیں،سعدرفیق مخالف

















