وقت ضائع کیے بغیر گمشدہ شہریوں کا سراغ لگانا ضروری ہے:سندھ ہائیکورٹ

کراچی: (بیورورپورٹ) لاپتہ افراد کی بازیابی درخواستوں پر فریقین سے 2ہفتوں میں جواب طلب کرلیاگیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پہنور نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی،دوران سماعت پولیس کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ، بتایا گیالاپتہ شہری جاوید، نعیم، یونس خان اور سلیم الرحمان کی گمشدگی کے مقدمات درج کر لیے ، لاپتہ افراد کا سراغ نہیں لگایا جا سکا تاہم تلاش جاری ہے۔

جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس میں کہا پولیس کو تو معلوم ہونا چاہیے بندہ مرگیا یا زندہ ہے، وقت ضائع کیے بغیر گمشدہ شہریوں کا سراغ لگانا ضروری ہے،بعدازاں عدالت نے پولیس کو لاپتہ شہریوں کا سراغ لگانے کےلئے 2 ہفتوں کی مہلت دےدی ،آئی جی سندھ، سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو2 ہفتوں میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔