حکومت لانے والے ہی چلا رہے،حمایت ختم ہوتے ہی گر جائے گی،فضل الرحمن

گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے حکومت کو لانے والے ہی چلا رہے،حمایت ختم ہوتے ہی گر جائے گی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہامذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں، پی ٹی آئی نے حکومت کےساتھ بات چیت سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا،میرے پاس آنے والے پی ٹی آئی کے لوگوں کاموقف ہوتا ہے عمران خان کی ہدایت پر تشریف لائے۔

امیر جے یوآئی نے کہاخیبرپختونخوا میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی، مسلح گروہوں کا راج ہے، بلوچستان کی صورتحال بھی انتہائی تشویشناک ہے،خیبرپختونخوا میں جو حالات ہیں پنجاب میں کسی کو احساس نہیں، ضروری ہے بلوچستان کے حالات کو ریاست کی سطح پر سنجیدگی سے دیکھا جائے،پیکا ایکٹ پر صحافیوں کی بات میں وزن ہے، متنازع ایکٹ پر صحافیوں کی تجاویز لینی چاہئے تھیں،جنگ بندی معاہدے میں فلسطین کو کامیابی ملی ، فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔