پیکا ایکٹ نامنظور،اسلام آباد ہائیکورٹ بار میں مذمتی قرارداد منظور

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پیکا ایکٹ نامنظور،اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے مذمتی قرارداد منظور کرلی ۔

اعلامیے میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے کہا پیکا ترامیم 2025 کالا قانون اورآزادی رائے کا گلا کاٹنے کے مترداف ہے،ترامیم آزادی اظہار رائے اور بنیادی انسانی حقوق کے بھی منافی ہیں،صحافیوں ،صحافت پرقدغن،سوشل میڈیا صارفین اور عام شہریوں کی آواز دبانے کی کوشش ہے، ترمیم سے آزادانہ رپورٹنگ اور تنقیدی آرا کے اظہارکو نقصان پہنچے گا،قانون کا غلط استعمال اورپیکا ایکٹ کی سابقہ دفعات کا بھی غلط استعمال دیکھنے میں آیا،قانون کوصحافی برادری کےساتھ ملکر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائیگا۔