زیڈ اے داتا دربار کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری، بجٹ خسارہ مزید بڑھ گیا، کیش بکسوں سے نذرانہ چوری کا بھی انکشاف

لاہور (قمر عباس) زیڈ اے داتا دربار کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری، تعیناتی کے پہلے 5 ماہ میں رواں مالی سال کے آمدنی بجٹ میں مالی خسارہ مزید بڑھ گیا، بدانتظامی اور کیش بکسوں سے نذرانہ کی چوری کا بھی انکشاف۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کا ابتدائی 6ماہ کے آمدنی بجٹ میں خسارہ مائنس رہا جو کہ زیڈ اے داتا دربار کی تعیناتی رواں مالی سال اگست 2024میں ہوئی اس دوران عرس تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا اس کے باوجود رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سے 5ماہ کی تعیناتی کے دوران زیڈ اے داتا دربار کی ماضی کی طرح ناقص کارکردگی کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بدانتظامی اور مبینہ نذرانہ چوری کی روک تھام میں ناقص حکمت عملی کے باعث زیڈ اے داتا دربار کی جانب سے مالی ہدف کے حصول میں ناکام رہے اور ابتدائی 6ماہ رواں مالی سال بجٹ کا مقرر ہدف حاصل کرنے کی بجائے مائنس 3کروڑ 32لاکھ رہا جس سے زیڈ اے داتا دربار کی نا قص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ذرائع کے مطابق زیڈ اے داتا دربار کاکردگی کی بجائے انتظامیہ کی خوش آمد کی بنیاد پر اوقاف کے اہم زونز میں تعیناتی حاصل کر رہا ہے اور متعلقہ زون میں تعیناتی کے دوران محکمہ کو مالی نقصان پہنچایا جاتا رہا اس پر اتھارٹی کی جانب سے انکوائریز شروع کی گئی لیکن تاحال ان کا فیصلہ کو التوا میں رکھا گیا ہے گوجرنوالہ بطور زیڈ اے تعیناتی کے وقت کورونا کے دوران منڈی بہاولدین نو شو پاک کا عرس منعقد کروایا گیا اور مبینہ طور پر عرس کے ایام میں حاصل ہونے والے نذرانہ کی اصل رقم کو ظاہر نہ کرنے کی منصوبہ بندی اختیار کی گئی عرس کے انعقاد پر اتھارٹی کو علم ہونے پر ہیڈ آفس سے ٹیم کو موقع پر کیش کشادگی پر مقرر کیا گیا تھا جبکہ اس غیر قانونی اقدام پر زیڈ اے کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی اسی طرح بیوہ کو ڈیٹھ گرانٹ کی ادائیگی کی بجائے دیگر انتظامات پر رقم کو خرچ کیا گیا جس پر بیوہ اور یتیموں کی حق تلفی بھی کی گئی زیڈ اے داتا دربار کا محکمہ سمیت ملازمین کو ماضی میں اور حال میں بھی نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ زیڈ اے داتا دربار کی جانب سے داتا دربار کا مالی ہدف حاصل کرنے کی بجائے محکمہ کو مالی نقصان پہنچایا گیا جو کہ زیڈ اے کے تعیناتی کے ابتدائی 5ماہ کا نتیجہ ہے زیڈ اے داتا دربار شاہد حسین ورک کا کہنا ہے کہ میری تعیناتی اگست 2024کی ہے باقی آپ میرے دفتر آئیں بات ہو گی۔