لاہور(قمر عباس ) صوبائی وزیر اوقاف کے قلمدان سنبھالنے میں تاخیر کے باعث 6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود محکمہ اوقاف کا مالی سال 25-2024ءکا سالانہ بجٹ منظور نہ ہو سکا،محکمہ کو اخراجات کرنے میں دشواری کا سامنا پنشن و ڈیتھ گرانٹ کی ادائیگی اور خریداری سٹیشنری پرنٹنگ و دیگر اشیاءکیلئے مشکلات کا سامنا، تعمیراتی منصوبہ جات بھی تاخیر کا شکار ،حکومت کا وزیر اوقاف کا قلمدان صوبائی انڈسٹریز کو سونپ دیا گیا، بجٹ کی منظوری جلد متوقع۔محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کو انتظامی اور مالی امور کے اخراجات اور دیگر منصوبہ جات کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے وزیر اوقاف کا قلمدان کی ذمہ داری سونپنے میں تاخیر کے باعث 6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود محکمہ اوقاف کا مالی سال 2024-25ءکا سالانہ بجٹ منظور نہ ہو سکا۔ وزیر کی عدم موجودگی کی وجہ سے چیئرمین اوقاف بورڈ کا عہدہ خالی تھا جس کی وجہ سے اوقاف بورڈ کا اجلاس منظوری بجٹ منعقد نہ ہو سکا جس کی وجہ سے محکمہ کو اخراجات کرنے میں دشواری کا سامنا ہے اور جس کی وجہ سے پنشن اور ڈیتھ گرانٹ کی ادائیگی سمیت تعمیراتی منصوبہ جات اور خریداری سٹیشنری پرنٹنگ و دیگر اشیاءکیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بجٹ کی منظوری نہ ہونے سے محکمہ سمیت ملازمین کے لئے مالی مسائل دیکھنے میں آرہے ہیں۔ اس میں سیکرٹری اوقاف کی جانب سے بجٹ کی منظوری کی خاطر ماضی قریب میں چیف سیکرٹری کو مراسلہ لکھا گیا تھا جس پر ان کی جانب سے لیگل سے تجویز کرنے کی خاطر رجوع کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں محکمہ اوقاف نے اس پر لیگل ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ لکھا جس پر تاحال کسی قسم کا کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق اوقاف کا وزیر نہ ہونے کی وجہ سے بجٹ کی منظوری میں قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے میں مسائل دیکھنے میں آرہے تھے حکومت پنجاب کی جانب سے اوقاف مذہبی امور و پنجاب کا اضافی قلمدان صوبائی وزیر انڈسٹری چوہدری شافع حسین کو سونپ دیا گیا ہے۔ وزیر کی عدم موجودگی کی وجہ سے اوقاف کو مالی مسائل درپیش تھے جس میںملازمین کے علاوہ مختلف منصوبہ جات کی تکمیل پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو بھی بلز کی ادائیگیوں میں تاخیر سے مسائل میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے حکومت پنجاب کی جانب سے صوبائی وزیر انڈسٹری چوہدری شافع حسین کو اوقاف کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ہے جس کے بعد آئندہ چند روز میں اوقاف کے بجٹ کی منظوری ہو جائیگی۔
وزیر اوقاف کے عہدہ سنبھالنے میں تاخیر، 6 ماہ بعد بھی سالانہ بجٹ منظور نہ ہو سکا
















