عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،بلاول بھٹو


کراچی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں
گے، سندھ حکومت بچوں کی صحت پرانقلابی اقدامات کررہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاعالمی سطح پر سندھ کی صحت سہولیات کو مانا جانا فخر کاباعث ہے،سب کو مبارکباد دینا چاہوں گا، سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں اچھا کام کیا، بچوں کی شرح اموات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، سندھ میں بچوں کی شرح اموات میں کافی کمی آگئی، چائلڈ لائف ایمرجنسی منصوبے کو ہر تحصیل میں پہنچایا گیا،چیئرمین پی پی نے کہاسندھ سے شروع ہونے والا سفر ملک بھر کےلئے مثال ہے،سندھ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔