شعبہ تعلیم میں ترکیہ کےساتھ شراکت داری چاہتے ہیں، مریم نواز
لاہور،ملتان ( اپنے رپورٹر سے،بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکیہ کے وزیر تعلیم پروفیسر یوسف تیکن نے ملاقات کی،صدر رجب طیب اردگان کی طرف سے نیک تمناوں کا پیغام پیش کیا،شعبہ تعلیم میں بہتری کےلئے تعاون کی پیشکش کردی،نصاب تعلیم میں جدت میتھ و دیگر سبجیکٹ میں ترکیہ کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیاگیا،ترک وزےر نے وزیر اعلیٰ کو ترکیہ کے دورے کی دعوت دی،مریم نواز شریف نے ترکیہ کے دورے کی دعوت قبول کرلی، تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون مزید بڑھانے کے امور کا جائزہ لیاگیا۔
مریم نوازنے کہاصدر رجب طیب اردگان کا جدید ترکیہ کا ویژن قابل تحسین ہے، پاکستانی ترکیہ اور عوام کےلئے بہت محبت رکھتے ہیں، جدید نصاب تعلیم کی تشکیل نو کےلئے ترکیہ کے تجربات ، مشاہدات سے مستفید ہونا چاہتے ہیںترکیہ وزیر تعلیم یوسف تیکن نے کہا پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، صدر رجب طیب اردگان کی ہدایت پرپاکستانی بھائیوں کےلئے جو ممکن ہواضرور کرینگے،ترکیہ کی نئی نسل کو فکر اقبال سے متعارف کرا رہے ہیں،شعبہ تعلیم میں پنجاب کی معاونت کےلئے تیار ہیں۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ نے ملتان میں پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کا افتتاح کر دیا،ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کی ننھی بچیوں نے ترک زبان میں خوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش کیا،تقریب میں پاکستان ،ترکیہ کے ترانے بجائے گئے، پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول پر دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔
مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاترکیہ کے وزیر تعلیم کی موجودگی دونوں قوموں میں گہری و پائیدار دوستی کی علامت ہے،انتھک کوششوں نے معارف فاونڈیشن کو حقیقت کا روپ دیا ، تعلیم و ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کےلئے معارف فاونڈیشن کی کاوشیں پاکستان ،ترکیہ کے مشترکہ ویژن کی عکاس ہے،صدر رجب طیب اردگان کی غیرمتزلزل حمایت نے دونوں قوموں کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا،دعا ہے پاک ترکیہ دوستی اور شراکت داری آنے والی نسلوں تک پھلتی پھولتی رہے۔
مزید برآں وزیراعلیٰ نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں مریم نواز گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، گرلز ہاسٹل میں 119 کمرے بنائے جائیں گے،میس ہال، جمنیزیم، تفریحی لاونج بھی ہوں گے،وزیراعلیٰ نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں کا معائنہ ،مسٹ یونیورسٹی میں جدید گوگل کلاس رومز، ڈیجیٹل لائبریری کا بھی وزٹ کیا۔

















