پشاور ہائیکورٹ نے افغان موسیقاروں کی زبردستی واپسی روکدی

پشاور:(بیورورپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے افغان موسیقاروں کو زبردستی واپس بھیجنے سے روکدیا،ہائیکورٹ نے 2صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاوفاقی حکومت خود یا متعلقہ افسر افغان موسیقاروں کی پناہ درخواستوں پر 2 ماہ میں فیصلہ کریں۔

مختصر فیصلے کے مطابق افغان موسیقار پناہ کےلئے یو این ایچ سی آر میں بھی اپلائی کر سکتے ہیں،2ماہ میں فیصلہ نہ ہونے کی صورت وزارت داخلہ درخواست افغان موسیقاروں کو مزید رہنے کی اجازت دے،حکومت جب تک کیسز پر فیصلہ نہیں کرتی موسیقاروں کیخلاف کوئی سخت ایکشن نہ لیاجائے۔