ملک احمد خان نے قائمقام گورنر کی ذمہ داری سنبھال لی

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر غیر ملکی دورے پر چلے گئے،سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے قائمقام گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی ہوں گے،اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔