وزیر اعظم کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، کون کون شامل ہو گا؟

اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں توسیع آئندہ ہفتے کی جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، پیر عمران شاہ، ڈاکٹر توقیر شاہ، طلال چوہدری اور دیگر کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کے سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ضروری صلاح مشورے مکمل کرلئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے نئے وزرا سے 9 یا 10 جنوری کو حلف لئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ فی الوقت 18 ارکان پر مشتمل ہے جبکہ حکومت کے قلمدانوں کی مجموعی تعداد 33 ہے، 2 وزرائے مملکت، 3 خصوصی معاونین اور ایک مشیر وفاقی حکومت کا حصہ ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اہم قلمدانوں میں زیادہ رد و بدل کی توقع نہیں تاہم 4 سے 5 وزرائے مملکت کو ذمہ داریاں سوپنے جانے کا امکان ہے۔