26 نومبر بڑا سانحہ ،وزیراعظم کاگولی چلنے سے انکار نامناسب ہے،گنڈاپور

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے26 نومبر بڑا سانحہ ،وزیراعظم کاگولی چلنے سے انکار نامناسب ہے،پاکستان میں امن و امان قائم کرنے کےلئے ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا26 نومبر کو اتنا بڑا سانحہ ہوا،وزیراعظم کےلئے مناسب نہیں ایپکس فورم پر گولی چلنے کا انکار کرےں، 13شہدا کی تصدیق ہوچکی، انصاف مانگتے رہیں گے،ایپکس کمیٹی اجلاس میںتمام صوبوں نے تہیہ کیا دہشتگردی کو ملک میں برداشت نہیں کرنا،پاکستان ترجیح ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا افغانستان سے جرگے کے ذریعے بات چیت کےلئے کے پی حکومت اور قبائلی عمائدین کو کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے، کرم کا پور ا مسئلہ حل ہوگیا، راستے جلد کھل جائیں گے جب سے بانی پی ٹی آئی کی حکومت گئی دہشتگردی پھیلی، بارڈر سے لوگ آئیں گے تو پھر ظاہری سی بات ہے شہروں میں آکر کارروائیاں کریں گے،لوگ کہاں سے رہے ہیں، داخل کیسے ہوجاتے ہیں؟ ۔