واشنگٹن،لاس ویگاس:(بیورورپورٹ)لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر ٹیسلا سائبر ٹرک میں دھماکہ،ایک شخص ہلاک ،7زخمی ہوگئے،پولیس حکام کے مطابق سائبر ٹرک کے اندر سے جلی لاش نکال لی،پتہ نہیں چل سکا مرد ہے یا عورت ،تحقیقات کاآغاز کردیا گیا، واقعہ نیوآرلینز میں گاڑی سے لوگوں کو کچلنے کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔
دوسری جانب گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد15تک جاپہنچی،حملہ آور کی شناخت شمس الدین جبار کے نام سے کردی گئی،ایف بی آئی کے مطابق ڈرائیور امریکہ میں پیدا ہوا اور فوج میں ملازم رہ چکا تھا، گاڑی سے داعش کا جھنڈا ملا،ایف بی آئی نے واقعہ کو دہشتگردی قرار دیدیا۔
ٹرمپ ہوٹل کے باہر سائبر ٹرک میں دھماکہ، ایک ہلاک

















