ترقی میں حائل ہونے والے عوام کے دشمن ہیں،مریم نواز

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے پاکستان نے اونچی اڑان کےلئے ٹیک آف کرلیا،ترقی میں حائل ہونے والے عوام کے دشمن ہیں،ثابت ہوگیا ملک و قوم کی ترقی صرف ن لیگ کی ترجیح ہے ، معیشت مستحکم ،سماجی ترقی کی طرف توجہ دینا ہوگی،قوم اب کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرے گی۔

مریم نواز نے وزیراعظم شہبازشریف کے پائیدار ترقی کے جامع روڈ میپ اڑان پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا نوازشریف کے ویژن کے مطابق پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے،شہباز شریف اور ٹیم معیشت میں استحکام وعام آدمی خوشحالی کےلئے سرگرم عمل ہیں،وزیراعلیٰ نے کہااڑان پاکستان پائیدار ترقی کا شاندار پلان ہے، ایکسپورٹ، انوائرمنٹ،انرجی اور ایکویٹی پر مشتمل فائیوای ویژن قابل تحسین ہے،معیشت مستحکم ہورہی ہے،سماجی ترقی کی طرف توجہ دینا ہوگی،پاپولیشن پوٹینشل اور میسر وسائل کا بہتر استعمال ناگزیر ہے۔

دریں اثنا مریم نواز نے سال نو کے آغاز پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہادعا ہے 2025 خوشی و خوشحالی کی نوید،کشمیر و فلسطین کی آزادی کا سال ہو، دن رات کام کرکے عوام کی خدمت کا وعدہ نبھائیں گے، انفرادی و اجتماعی طور پر نئی شروعات ،روشن مستقبل کے آغاز کا عزم کرتے ہیں، عوام کی خوشیوں،صحت اور جان ومال کی حفاظت کےلئے ہمہ وقت دعا گو ہوں،خدمت، حفاظت اور ترقی کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہانواز شریف کینسر ہسپتال، سرگودھا کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ،آٹزم سکول اور آئی ٹی سٹی کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، دعا ہے سال نو وطن عزیز سے غربت و افلاس، دہشتگردی وانتہا پسندی ،جرائم کے خاتمے کا سال ہو،2024میں تعلیم، زراعت، انرجی،ہیلتھ سمیت ہر شعبے میں تاریخی و ریکارڈ پراجیکٹ لائے، مزید آگے بڑھیں گے،دہشتگردوں کےخلاف جنگ میں شہادت کا رتبہ پانے والے ہر جوان و افسر کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔