اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے سمگلنگ کے خاتمے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے،9 ماہ دھرنوں کی سیاست نے معیشت کا دھڑن تختہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی پھر بھی معاشی استحکام حاصل کرلیا اب ٹیک آف کرنا ہے، آئی ایم ایف کا دسمبر کےلئے ٹیکس ہدف حاصل کرلیا، نئے سال کےلئے اڑان پاکستان پروگرام نیک شگون ثابت ہوگا، ترقی کیلئے برآمدات میں اضافے کے سوا کوئی آپشن نہیں،مسلح افواج و قانون نافذ کرنےوالے ادارے دہشتگردی سے پوری طرح نبرد آزما ہیں ،قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہانئے سال کے آغاز میں ملکی خوشحالی کےلئے دعاگو ہوں، ثابت قدمی و محنت کےساتھ اہداف حاصل کرنے کےلئے کاوشیں کیں تو اڑان پاکستان نئے سال میں نیک شگون ثابت ہوگا،معاشی ترقی مقصود ہے تو برآمدات پر مبنی ترقی کے سوا کوئی آپشن نہیں ، نمو کے شعبے میں استحکام و ترقی آچکی، اے ڈی آر ( ایڈوانس ٹو ڈیپازٹ ریشو) کی مد میں پیشرفت کو سراہا جانا چاہیے ،نتیجے میں 72 ارب ڈالر کی محصولات خزانے میں آئیں اور آئی ایم ایف کا دسمبر کا 97 فیصد ہدف حاصل ہوگیا۔
وزیراعظم نے کہاسمگلنگ کی روک تھام کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے، کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے، دھرنوں کی سیاست کرنےوالوں نے معیشت کوتباہ کیا،اقتصادی بہتری کی گواہی عام آدمی بھی دے رہاہے، پاک فوج کے جوان اپنے خون کی آبیاری سے پاکستان کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
شہبازشریف نے کہا کاروباری حضرات کو89فیصد ریلیف ملا، رواں مالی سال ترسیلات زر15ارب ڈالر تک جاپہنچیں یہی کارکردگی رہی تو 35 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرلیںگے،72 ارب کی محصولات بہترین کارکردگی کی علامت ہیں، دسمبرمیں اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے، ای گورننس پرتمام وزارتیں اقدامات کررہی ہیں،بل گیٹس فاو¿نڈیشن کی 60 لاکھ ڈالر فنڈنگ کے ذریعے ایف بی آر میں 100 فیصد ڈیجیٹائزیشن کے بعد کراچی پورٹ میں فیس لیس انٹریکشن کا ٹرائی رن شروع ہوچکا ۔
وزیراعظم نے کہاسمگلنگ زیرو اب چینی برآمد کرنے کے قابل ہوگئے،انسانی سمگلروں کو ملکر پوری طرح نکیل ڈالی ،ملک میں دہشتگردی دوبارہ کود کر آئی ،پچھلی حکومت نے نہ جانے کس زعم اور ذہن سے سینکڑوں کو دہشت گردوں کو آزاد کرنے کافیصلہ کیا، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی سے پوری طرح نبرد آز ہیں،جوانوں کی شہادت ضرور رنگ لائے گی،چائنہ نے گوادر میں ورلڈ کلاس ایئرپورٹ بنا کر دیا ، گوادر کو ٹرانزٹ ٹریڈ کا حب بنائیں گے، حکومتی شفافیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے 9 ماہ میں کسی میں کوئی سکینڈل سامنے لانے کی جرات نہیں ہوئی اب ترقی کی اڑان کے مرحلے کی طرف بڑھنا ہے، گوکارکردگی پچھلے سال سے کہیں زیادہ بہتر ہے تاہم آئی ایم ایف کےساتھ طے شدہ اہداف میں کافی فرق موجود ہے۔
دریں اثنا وفاقی کابینہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ( ری آرگنائزیشن) ایکٹ کے سیکشن 3 (7) میں ترامیم پر قانون سازی سمیت اہم فیصلوںکی منظوری دےدی،وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی گوادر بندرگاہ سے پچھلے 3ماہ میں پبلک سیکٹر درآمدات کی تفصیلات وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کی جائیں۔
مزید برآں اپنے بیان میںوزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح 81 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا دسمبر میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد پر آنا خوش آئند ہے،میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا لیکن یہ صرف آغاز ہے ،اڑان پاکستان جیسے منصوبے کا آغاز کیا، منصوبہ پاکستان کو دنیا کے صف اول ممالک کی صف میں کھڑا کر ےگا۔
شہبازشریف نے کہاحکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے،24 سال بعد کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس ہوا،افراط زر38فیصد سے کم ہو کر 4.1 فیصد پر آ گیا، سٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین مارکیٹ بن چکی ،پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 13 فیصد پر آ گیا،حکومتی معاشی و مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے،عوام کی مشکلات کے حل کےلئے دن رات کام کیا ،زندگیوں میں مزید بہتری آئے گی ۔
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
















