پشاور (بیورو رپورٹ) کرم امن معاہدے میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان ہے جبکہ عمائدین کو مسودے پر دستخط کرنے پر راضی کرلیا گیا ،حکومتی اراکین اور عمائدین کا ضلع کرم کے معاملے پر امن جرگہ آج پھر ہو گا، جس میں امید ہے مسئلے کا حل نکل آئے گا جرگہ تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکا ہے، ایک فریق کے عمائدین نے امن معاہدے پر تاحال دستخط نہیں کیے،جرگہ ذرائع کے مطابق کرم امن معاہدے میں ڈید لاک ختم ہونے کا امکان ہے اور امن معاہدے کے مسودے پر دستخط کےلئے عمائدین کو راضی کر لیا گیا ہے، پشاور تا پاراچنار مرکزی شاہراہ اڑھائی ماہ سے زائد عرصہ سے بند ہے، پاراچنار سمیت اپر کرم کے کئی دیہات کے لوگوں کو خوراک اور ادویات لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مرکزی سڑک کی بندش کےخلاف پاراچنار پریس کلب سمیت شہر کے 5دیگر مقامات پر متاثرین کا دھرنا جاری ہے،منتخب نمائندوں اور پاراچنار ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق ادویات کی قلت اور علاج معالجے کی سہولیات کے فقدان کے باعث بچوں سمیت مریضوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
کرم امن معاہدے میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان، عمائدین دستخط کرنے پر راضی
















