اسرائیل کے چند گھنٹوں میں 3 ہسپتالوں پر حملے،7شہید، درجنوں زخمی
تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیل کے چند گھنٹوں کے دوران غزہ سٹی کے تین ہسپتالوں پر حملے، الوفا ہسپتال پر حملے میں متعدد لوگ جھلس گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ حملے میں کم از کم 7 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے، جمعہ کو کمال عدوان ہسپتال کو آگ لگا کر صیہونی فوج نے ہسپتال ڈائریکٹر اور عملے سمیت سینکڑوں افراد کو قیدی بنالیا تھا۔عالمی امدادی اداروں نے ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب شدید سردی سے ٹھٹھر کر غزہ کا ایک اور نومولود دم توڑ گیا، اب تک پانچ بچوں کی ٹھنڈ سے اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔
















