پاکستان کا ایٹمی، میزائل پروگرام اپنے دفاع، امن کیلئے ہے: رانا تنویر

مریدکے (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام اپنے دفاع اور امن کیلئے ہے،امریکی پابندیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں ،بھارت بھی ایٹمی طاقت ہے اور اس کے میزائل پروگرام بھی جاری ہیں ،پی ٹی آئی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ،مذاکرات ہمیشہ سنجیدگی سے ہوتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے مذاکرات کی بات چلی ہے بانی پی ٹی آئی اور ان کے سینئر لوگوں کی طرف سے ایسے بیان آتے ہیں جس مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوتے ،ہم خود مختار ملک ہیں ،عمران خان اور پی ٹی آئی کے مقدمات کے فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے ۔ انہوںںے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے اچھے ورکنگ ریلیشن ہیں ،ہم نے اپنے ملکی مفاد کی بات سوچنی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ آئین اور قانون میں فوجی ٹرائل کی گنجائش موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت کو سازش کے تحت ختم کیا گیا تھا ،عمران خان کی حکومت آئینی طریقے عدم اعتماد سے گھر گئی تھی ۔