عمران مظالم بھلا کر سب کو معاف کرنے کیلئے تیارہیں،پی ٹی آئی

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے ملٹری کورٹ میں سویلین کا ٹرائل غیر آئینی ہے،سزا یافتہ کےلئے اپیلیں دائر کریں گے،عمران خان اور لیڈر شپ کی جانب سے 9 مئی واقعات کی مذمت کی گئی۔

بیرسٹر گوہر نے کہاسانحہ 9 مئی میں کون ملوث ہے اور کیسے پہنچا جائے، جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے پھر فیئر ٹرائل ہو، جوڈیشل کمیشن سے ہونےوالا فیئر ٹرائل سب کو قابل قبول ہوگا،سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے پٹیشن فائل کردی، پی ٹی آئی کا اصولی موقف ہے سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہ ہو۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاامید ہے سپریم کورٹ سویلین کے حق میں فیصلہ دے گی، ملٹری کورٹ میں سویلین کا ٹرائل غیر آئینی سمجھتے ہیں، ملٹری ٹرائل صرف اور صرف ان لوگوں کا ہونا چاہیے جو یونیفارم میں یا ریٹائرڈ ہوں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی ممبران کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے کہامذاکراتی کمیٹی کی عمر ایوب کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، 1971 کے بعد کسی پارٹی کے حقوق چھینے گئے، سول ، ہیومن رائٹس معطل،الیکشن میں مینڈیٹ چرایا گیا،اوورسیز پاکستانیوں کو زرمبادلہ وطن نہ بھیجنے کی کال جاری رہے گی، عمران خان نے سب مظالم معاف کرنے کی حامی بھرلی۔

حامدرضا نے کہامذاکرات 31 جنوری کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں، عمر ایوب ڈیڈ لائن سے حکومت کو باضابطہ طور پر آگاہ کریں گے،9مئی ، 26 نومبر کی تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن قائم، سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں ،26 نومبر پر موقف ہے گولی چلی، 13 کارکن شہید ہیں، 64 زخمی ہیں ،پاکستان کی جمہوریت پر حملہ ہے ،آخر میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی عمل میں لائی جائے ،رہائی کسی ڈیل نہیں عدالتوں سے ہوگی،بانی پی ٹی آئی نے کہا کسی پرائی جنگ کا حصہ نہیں بن سکتے، ،افغانستان سے تمام تنازعات بات چیت کے تحت حل کیے جائیں۔