آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ،درجنوں افراد ہلاک،متعددزخمی

اکتاﺅ،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)آذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ،درجنوں افراد ہلاک،متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ چیچنیا جا رہا تھا،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں طیارے کو تیزی سے نیچے کی طرف آتے اور پھر زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، تباہ ہوتے ہی آگ بھڑک اٹھی ۔

عینی شاہدین کے مطابق طیارہ پرندوں کے غول سے ٹکرایا،حادثے سے قبل طیارے نے اکتاو ایئرپورٹ کے اوپر کئی چکر بھی لگائے ،زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میںا ضافے کاخدشہ ہے،وجوہات کے تعین کےلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

دوسری جانب صدر زرداری،وزیراعظم شہبازشریف نے طیارہ حادثے پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا عزیزبھائی صدر آذربائیجان الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہوں،دعائیں مرحومین کے اہلخانہ کےساتھ ،زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعاگو ہیں، پاکستان غم کی گھڑی میں آذربائیجان کےساتھ کھڑا ہے۔