گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کےلئے کمیٹیاں قائم کردیں

پشاور:(بیورورپورٹ)گورنر کے پی نے اے پی سی اعلامیے کی روشنی میںصوبائی حقوق کےلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کردیں۔

صوبائی حقوق کےلئے قائم کمیٹیوں کے چیئرمین گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ہوں گے ، 11 ممبران پر مشتمل سیاسی کمیٹی جماعتوں میں رابطوں سے سفارشات تیار کرے گی،12رکنی تکنیکی کمیٹی صوبائی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور تکنیکی امور پر تجاویز دے گی ۔