پشاور: (بیورورپورٹ) کرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی گنڈا پور کی ہدایت پر ہیلی کاپٹر سروس شروع کردی گئی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 نے پشاور سے کرم کےلئے 2پروازیں کیں، پروازوں کے ذریعے پاراچنار سے 53 افراد کو پشاور منتقل کیا گیا ،14 مریض بھی شامل تھے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا موجودہ صورتحال میں کرم کے عوام کو درپیش مشکلات کا بخوبی احساس ہے، صوبائی حکومت کرم کے عوام کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کےلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر کرم کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع
















