انسانی سمگلنگ بدنامی کا باعث ،ذمہ داروں کےخلاف کارروائی ہو گی:شہباز

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی سمگلنگ پرجاری تحقیقات جلد از جلد مکمل کر کے ٹھوس سفارشات پیش کرنے،سہولت کاری میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاانسانی سمگلنگ پاکستان کےلئے دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتی ہے،انسانی سمگلنگ کی روک تھام کےلئے متعلقہ ادارے آپس کے رابطے مزید بہتر بنائیں،2023کشتی حادثے کے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی میں انتہائی سست روی سے کام لیا گیا ، ذمہ دار افسروں کےخلاف سخت کارروائی ہو گی۔

دریں اثنابورڈ آف انویسٹمنٹ کے تحت جاری منصوبوں و مختلف اقدامات کی پیشرفت پرجائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا سرمایہ کاری کےلئے ایسے اہداف مقرر کئے جائیں جن کا حصول جلد از جلد ممکن ہو، مو¿ثر مارکیٹنگ بیرونی سرمایہ کاروں کو مائل کرنے کے لئے ناگزیر ہے،ملک میں کاروباری سہولت مراکز کی جلد از جلد تعمیر مکمل کرنے اور کاروبار کےلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے ریگولیٹری اصلاحات پر کام تیز کیا جائے۔