پنجاب سے7روز میں تجاوزات کے خاتمے،ہر شہر میں سرکاری اراضی پر اربن فاریسٹ بنانے کا حکم، کسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ نہیں چھوڑیں گے:وزیر اعلیٰ

لاہور ( اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف دےدیا، ڈپٹی کمشنرز کےلئے کرپشن کے خلاف کریک ڈان اوربہتر سسٹم ڈیزائن کرنے کا ٹارگٹ مقرر کر دیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہر شہر میں سرکاری اراضی پر اربن فاریسٹ بنانے ،صوبہ بھر میں نو ٹوپلاسٹک مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے اور میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس اپنانے کی ہدایت کر دی، صوبہ بھر میں پالتوکتوں کوکالر پہنانا لازمی قراردیا گیا،خلاف ورزی پر جرمانہ اور کارروائی کی جائے گی، پالتو کتوں کی ویکسی نیشن اور رجسٹریشن کا نظام نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا، مریم نوازنے سڑکو ں پر بائیک لین مقرر کرنے،چینی ماڈل کے تحت جنگلہ اور چھوٹی دیوار سے الگ کرنے اوربائیک سوار کےلئے ہیلمٹ،بیک لائٹ او رانڈیکیٹرز وغیرہ کی پابندی ضروری بنانے کی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ نے سکولو ں کے سامنے بچوں کےلئے زبیرا کراسنگ بنانے اور سکول وین کے فنٹس سرٹیفکیٹ پر زیرو ٹالرنس کا حکم دیا، مریم نوازنے سڑکوں پر گندا پانی کھڑا ہونے سے نمازیوں اور شہریوں کو دشواری کی شکایت پر برہمی کا اظہار کیا اور شہروں میں جگہ جگہ نظر آنے والی خیمہ بستیاں متبادل مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ نے سنگل لائن ریڑھی بازار کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا منظور شدہ ڈیزائن او رجگہ کے علاوہ کسی مقام پر ریڑھیاں نظر نہیں آنی چاہئیں، مریم نواز نے بس سٹینڈ ز کی صفائی،پنکھے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بہترین نشست گاہ یقینی بنانے اورہر شہر کے بس سٹاپ اور لاری اڈوں کو ماڈل بنانے کا حکم دیا، اجلاس میں ہسپتالوں کے ایم ایس کی پرفارمنس کی مانیٹرنگ ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وزیر اعلیٰ نے سرگودھا میں جامع صفائی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی اور صوبہ بھر میں کنٹرول ریٹ پرکھاد کی فراہمی یقینی بنانے پرانتظامیہ کو شاباش دی، میانوالی میں چوراہوں پر یاد گاریں،واٹر فال، خوبصورت ماڈل بنانے اور پارکس کی بیوٹی فکیشن پر بھی انتظامیہ کوشاباش ملی، مریم نوازنے کہا ہر شہر میں گورننس کی ایکسی لینس نظر آنی چاہیے، کسی شہر میں ٹوٹی ہوئی سڑکیں نظر نہ آئیں،پیچ ورک سے گڑھے پر کئے جائیں،سڑکوں پر سائن بورڈ واضح نظر آنے چاہئیں اور نئے سائن بورڈ بھی لگائیں، قبضہ مافیا کو پنجاب میں کھلا پھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ڈی سی اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت بننے والے مکانوں کی مانیٹرنگ بھی کریں، ہرشہر میں واٹرفلٹریشن پلانٹس فنکشنل ہونے چاہئیں، تمام شہروں کےلئے سیوریج او رسینی ٹیشن کا جامع پلان لے کرآرہے ہیں، تجاوزات ختم کرنے کے بعد دوبارہ نظر آنا انتظامی ناکامی کے مترادف ہے، جعلی ادویات بیچنے او ربنانے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے، پبلک پارکس میں گھاس اگائیں مٹی نظر نہ آئے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا انتظار کئے بغیر میسر وسائل سے صفائی جاری رکھی جائے،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کسانوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کسان بھائیوں کومحنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، کسان دن رات زمین کے سینے سے اناج اگا کرہماری غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں، کسان کی ترقی اور آسانی کے لئے حکومت پنجاب زراعت کے شعبے کو میکا نائز کر رہے ہیں،کسانوں کی خوشحالی کےلئے کسان کارڈکا اجرا کیا ہے ،کسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے،قبل ازیںوزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساﺅتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔