لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے صوبہ میں جاری ویکسی نیشن مہم کے دوران پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیا اور پولیس اور انتظامیہ کو پولیوورکرز کی سکیورٹی کےلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ نے کہا پولیو کے خاتمے کے جہاد میں شریک ورکرز کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، مریم نواز نے پولیو ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین کیا اور مزید محنت کی تلقین کی، وزیر اعلیٰ نے عوام سے پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے اینٹی پولیو ویکسی نیشن بہت ضروری ہے، پنجاب کو مکمل طورپر پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے،صوبے کے تمام انٹری پوائنٹس پر موثر ویکسی نیشن مہم یقینی بنانا ضروری ہے،ریلوے سٹیشن اور بس اڈوں پر بھی مسافر بچوں کی انسدادپولیو ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے، صوبے کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو ویکسی نیشن مہم کی بھر پو رمانیٹرنگ کی جائے، تمام اضلاع میں جاری ویکسی نیشن مہم کے دوران ایس او پیز کے مطابق کولڈ چینج ٹرانسپورٹیشن یقینی بنائی جائے، پولیو وائر س کے ماحولیاتی نمونے ختم کرنے کیلئے بھرپور اور مو¿ثر پلاننگ ضروری ہے، مریم نوازنے کہا لاہور سمیت دیگر شہروں میں ہسپتالوں اور نمایاں مقامات پر انسدادپولیو ویکسی نیشن کیلئے خصوصی کیمپ لگائے گئے ہیں۔
پنجاب کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا عزم، ٹیموں کا تحفظ یقینی بنایا جائے: مریم نواز
















