ساہیوال(بےورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے گنے کے کسانوں کو فوری ادائیگی اور تول پورا کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کو ہدایت کی کہ ضلع کی دونوں شوگر ملوں میں کسانوں کوگنے کی خریداری میں پورا تول دکوائیں اور ناجائز کٹوتیاں نہ ہونے دیں۔ اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسان سارا سال گنے کی فصل سے آمدن کی امید رکھتا ہے اس لئے کسان کو استحصال سے بچانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے گنا خریداری مراکز پر عملہ تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ تول سے متعلق کسانوں کی شکایت کا فوری تدارت کیا جا سکے۔ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے ملوں کی طرف سے کسانوں کو ادائیگی کا طریقہ کار طے کرانے کی بھی ہدایت کی تاکہ انہیں شیڈول کے مطابق ادائیگی ہو سکے۔
کسان کو استحصال سے بچانا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے: کمشنر ساہیوال
















