مظفرآباد:(بیورورپورٹ)آزادکشمیر عوامی ایکشن کمیٹی پھر سرخرو،متنازع آرڈیننس واپس،گرفتار افراد رہا،کامیاب مذاکرات کے بعد زندگی معمول پر لوٹ آئی،لانگ مارچ کی کال واپس ، معاہدہ طے گیا۔
ایکشن کمیٹی و حکومتی وزیر نے 12 نکاتی معاہدے پر دستخط کیے،معاہدے کے تحت جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر 6ماہ میں بات چیت کے ذریعے عملدرآمد ہوگا، 50 کے علاوہ باقی تمام ایف آئی آرز ضابطہ کے تحت 90 دن کے اندر ختم کی جائیں گی،برطرف ملازم صہیب عارف کو 7 دن کے اندر بحال ، اظہر شہید کے بھائی کو سرکاری ملازمت ،4زخمیوں کو فی کس 10لاکھ معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
آٹے کا معیار بہترو آبادی کے مطابق دستیابی یقینی بنائی جائے گی، بجلی میٹروں کی خریداری آئندہ مالی سال بذریعہ ای ٹینڈر کی جائے گی۔
کامیاب مذاکرات کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی نے اعلان کرتے ہوئے کہا 4دن سے جاری شٹر ڈاو¿ن ختم ہوگیا ،ٹرانسپورٹر گاڑیاں چلائیں، 90روز کے اندر 12 نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل ہوگا،ادھر صدرآزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے متنازع آرڈیننس واپس لے لیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
آزادکشمیر عوامی ایکشن کمیٹی پھر سرخرو،متنازع آرڈیننس واپس
















