عمران کا ٹوئٹر اکاونٹ منظم پروپیگنڈا کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، فیصل واوڈا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وآزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے عمران خان کا ٹوئٹر اکاونٹ منظم پروپیگنڈا کےلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے کہا بشریٰ اور قاسم سوری جسے لوگ بانی پی ٹی آئی کو دلدل میں دھکیل رہے ہیں، خان کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش کر رکھی ہے،اسٹیبلشمنٹ کےخلاف جان بوجھ کر گھٹیا ٹوئٹ آگ لگانے کےلئے لکھا گیا جو عمران خان نہیں بلکہ باہر بیٹھے سازشیوں نے لکھا۔

آزاد سینیٹر نے کہابانی پی ٹی آئی نے اندازہ لگاتے ہوئے اچھا اور مثبت فیصلہ کیا حکومت سے بات چیت کی جائے اور سڑکوں کے بجائے اسمبلیوں کا رخ کیا جائے، عمران خان کے ٹوئٹر کو وقتی طور پر نظر انداز کریں ورنہ نقصان زیادہ ہوگا۔