شام میں باغیوں کی پیش قدمی، صدر کے محل پر قبضہ ،اپنا جھنڈا لہرادیا

حلب:(مشرق نیوز)شام میں باغیوں کی پیش قدمی، صدر بشار الاسد کے محل پر قبضہ کرکے اپنا پرچم لہرا دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی اور شامی فورسز کی فضائی بمباری کے باوجود حلب میں مسلح جنگجوﺅں کی پیش قدمی جاری ہے،باغیوں نے حکومتی سکیورٹی فورسز کو شکست دےکر علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا اورصدر بشارالاسد کی رہائش گاہ پر قبضہ کرکے اپنا پرچم لہرا دیا ،فتح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئیں،باغیوں کی شیلنگ سے 6 شہری بھی مارے گئے،ادھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔