اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدم ثبوت،خصوصی عدالت نے 9 مئی کیس میں گرفتار 2 ریڑھی بانوں کوبری کردیا،جج طاہر عباس سپرا نے 9 مئی مقدمات میں گرفتار 2 ریڑھی بانوں کے کیس کا حکم نامہ جاری کیا۔
جج نے حکم نامے میں کہا وکیل صفائی کے مطابق ساجدالرحمن ،رفیق ریڑھی چلاتے ہیں، دونوں افراد کو ڈیڑھ سال بعد گرفتار کیاگیا،عدالت نے کہا ریکارڈ کے مطابق تقریباً 50 افراد پر 10 مئی 2023 کو مقدمہ بنا ،دونوں افراد کو شریک ملزم کے بیان پر گرفتار کیاگیا۔
عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا پولیس ریکارڈ معاملے پر خاموش ہے، دونوں افرادکے وارنٹ جاری ہوئے نہ گرفتاری کی کبھی کوشش کی گئی،کوئی ثبوت موجود نہیں، دونوں افراد کو کسی کردار کے بغیر گرفتار کیاگیا ،بری کیا جاتا ہے۔
عدم ثبوت پر9 مئی کیس میں گرفتار 2 ریڑھی بان بری
















