راولپنڈی: ( ) آرمی چیف نے کہا ہے قوم کی حمایت سے افواج ملک کیخلاف ہر سازش ناکام بنا دیں گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نارووال اور سیالکوٹ میں ٹریننگ فیلڈ کا دورہ کیا، آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ اور آئی جی ٹریننگ نے استقبال کیا، مشق کے مقاصد پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ دن گزارا اور تربیتی معیار، پیشہ وارانہ تیاریوں اور بلند جذبے کو سراہا، مشقوں کا معائنہ کیا۔
جنرل سید عاصم منیر نے دشمن کے کسی بھی حملہ سے نمٹنے کے لیے مسلسل تیار رہنے کی اہمیت کو اجاگر کیا، مشق کا مقصد جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا افواج قوم کی حمایت سے ملکی دفاع اور سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، قوم کی حمایت سے افواج ملک کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی، مسلح افواج تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
قوم کی حمایت سے ملک کیخلاف ہر سازش ناکام بنا دیں گے:آرمی چیف
















