اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں وویمن ایسوسی ایشن چیرٹی بازار کا افتتاح کردیا،چیرٹی بازار میں مختلف سفارتخانوں کی جانب سے سٹال اور اپنے اپنے ملکوں کی ثقافتی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاپفوا بازار جیسی تقریبات سال میں 2 بار منعقد ہونی چاہئیں، سفارتکاروں کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں،ملکوں کے درمیان بین الملکی تعلقات کی بہتری کیلئے ثقافتی سفارتکاری اہم ہے، چیریٹی بازار بھی سفارتکاری کا حصہ ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہاہر ملک کی ثقافت الگ پہچان رکھتی ہے، چیریٹی بازار لوگوں کو مختلف ثقافتوں کو دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے، چیریٹی بازار کا مقصد پسے ہوئے طبقات کی فلاح میں حصہ ڈالنا ہے۔
بین الملکی تعلقات کی بہتری کیلئے ثقافتی سفارتکاری اہم ہے: اسحاق ڈار
















