سیالکوٹ: (بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے دشمن پختونخوا کی علیحدگی چاہتا اور پی ٹی آئی سازش کی سیاسی سہولت کار ہے، ”مجمع“ دیکھ کر خود پر کنٹرول کھو بیٹھے، احتجاج کی جگہ تبدیل کرنے کی آفر پر عمران خان راضی تھے مگر بشریٰ نہیں مانی،پی ٹی آئی نے 3 بار وفاق پر چڑھائی کی ،حکومت کا خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا کوئی ارادہ نہیں،پی ٹی آئی کی جانب سے لاشوں کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،عمر ایوب خان کہتے ہیںمیں نے خود اپنے سینے پر رائفل کا راونڈ کھایا، اس کے بعد پریس کانفرنس بھی کررہے ہیں، کیا بات ہے، چھا گئے ہو عمر ایوب ایسی باتیں صرف پی ٹی آئی والے ہی کرسکتے ہیں، خیبرپختونخوا سے اب کوئی حملہ آور اسلام آباد نہیں آئے گا۔
صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا 24 تاریخ کو تحریک انصاف نے دھرنے کی کال دی، دھرنے کے شرکاءمختلف رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچے، جی ٹی روڈ پر جو ہوا پوری عوام نے دیکھا، احتجاج کے دوران رینجرز اہلکار شہید ہوگئے سینکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے، پہلی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا تو تحریک انصاف کی قیادت دم دبا کر بھاگ گئی، دنیا کی تاریخ میں کسی جنگ میں ایسے دم دبا کر بھاگنے کی مثال نہیں ملتی یہ لوگ تھوڑی بہت رکاوٹ کو دور کرتے رہے، کراوڈ دیکھ کر اچھے بھلے بندے کا دماغ گھوم جاتا ہے، بشریٰ بضد تھیں میں ڈی چوک ہی جاوں گی۔
وزیر دفاع نے کہا گنڈاپور کی گاڑی کو احتجاج کے دوران اینٹیں اور لاٹھیاں پڑتی رہیں، پی ٹی آئی لاشوں کا پراپیگنڈا کررہی ہے، ہر پی ٹی آئی لیڈر مختلف نمبر بتا رہا ہے، گنڈاپور نے ہزاروں افراد کے مرنے کا بتایا، کسی مرنے والے کے ورثا کی ویڈیو سامنے نہیں آئی، بشریٰ اور گنڈاپور سب چھوڑ کر بھاگ گئے،کے پی کی حکومت نے پورے سازوسامان کیساتھ وفاقی دارالحکومت پر حملہ کیا، وفاقی وزیر نے کہا پاکستان آئینی ریاست ہے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی کوئی سوچ نہیں ،پاکستان میں دہری شہریت کو ختم ہونا چاہیے، ملک کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















